{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreibkccpjyxehii22pqezqncngodeugcp5ggt5j2vctvi5bxafy36sm",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mefuaqpp3pe2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreidn47xn65qgbhrsahcjxfkyk4bxzcyyqiyxzu3apdvwmg7wjirdiu"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 143003
  },
  "path": "/node/184542",
  "publishedAt": "2026-02-09T06:12:35.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "pic.twitter.com/2zp8dHpNyl",
    "February 8, 2026",
    "JF17",
    "PAF",
    "GlobalDefenseExpo",
    "RiyadhExpo",
    "pic.twitter.com/C8hND3u3kw",
    "February 8, 2026",
    "جے ایف 17",
    "پاکستان سعودی عرب تعلقات",
    "نمائش",
    "دفاع",
    "تاریخی دفاعی معاہدہ",
    "انڈپینڈنٹ اردو",
    "پاکستان",
    "news",
    "@PTVNewsOfficial",
    "@PakTVGlobal"
  ],
  "textContent": "**پاکستان کے سرکاری میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقدہ ’عالمی دفاعی نمائش‘ میں پاکستان کے جے ایف-17 تھنڈر لڑاکا طیارے میں شرکا نے غیر معمولی دلچسپی ظاہر کی۔**\n\nریاض میں پانچ روزہ دفاعی نمائش 12 فروری تک جاری رہے گی جس میں پاکستان بھی شریک ہے۔\n\nگذشتہ سال مئی میں پاکستان اور انڈیا کے درمیان لڑائی میں جے ایف-17 کی کارکردگی کے بعد اس لڑاکا طیارے میں کئی ممالک نے دلچسپی ظاہر کی۔ پاکستانی حکام اور دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق انڈیا کے خلاف جنگ میں اس طیارے کے استعمال نے لڑاکا جہاز کی جنگی ساکھ کو مزید مستحکم کیا ہے۔\n\nاسلام آباد نے جے ایف-17 کو ایک ’کم لاگت اور مؤثر ملٹی رول لڑاکا طیارے‘ کے طور پر پیش کیا ہے جسے مہنگے مغربی طیاروں کے متبادل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے اور اب اسے پاکستان کی دفاعی برآمدات کی حکمت عملی میں مرکزی حیثیت حاصل ہو گئی ہے۔\n\nسرکاری نشریاتی ادارے پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) نے اتوار کو رپورٹ کیا کہ ’ریاض میں منعقدہ عالمی دفاعی نمائش میں پاکستان فضائیہ کے جے ایف-17 تھنڈر نے شرکا اور دفاعی ماہرین کی بھرپور توجہ حاصل کی ہے، اور یہ امریکہ، سعودی عرب اور دیگر ممالک کی جانب سے نمائش کے لیے پیش کیے گئے لڑاکا طیاروں میں نمایاں رہا ہے۔‘\n\nریاض میں عالمی دفاعی نمائش درجنوں ممالک کے دفاعی حکام، مینوفیکچررز اور فوجی وفود کو ایک چھت تلے جمع کرتی ہے، جو بڑھتے ہوئے عالمی اور علاقائی سکیورٹی خدشات کے تناظر میں اسلحہ برآمد کنندگان کو اپنا سازوسامان دکھانے اور نئے معاہدے کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے۔\n\nگذشتہ سال اسلام آباد نے ریاض کے ساتھ دوطرفہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے تھے۔\n\nپاکستانی حکام کہہ چکے ہیں کہ چین کے اشتراک سے تیار کردہ جے ایف-17 طیاروں، تربیتی طیاروں، ڈرونز اور ہتھیاروں کے نظام کی فروخت سے متعلق کئی ممالک سے معاہدے متوقع ہیں۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nپاکستان کی فوج بنگلہ دیش اور عراق کے ساتھ بھی جے ایف-17 اور دیگر ہتھیاروں کے حوالے سے مذاکرات کی تصدیق کی ہے، تاہم اس کی مزید تفصیلات عام نہیں کی گئیں۔\n\nپاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے ریاض میں عالمی نمائش کے موقع پر اپنے سعودی ہم منصب خالد بن سلمان سے ملاقات کی اور ریڈیو پاکستان کے مطابق\n\nخواجہ آصف نے سعودی قیادت اور وزیر دفاع کو ’ورلڈ ڈیفنس شو‘ کے ’کامیاب اور شاندار‘ انعقاد پر مبارکباد دی۔\n\n> وزیرِ دفاع پاکستان، خواجہ محمد آصف نے ریاض میں منعقدہ ورلڈ ڈیفنس شو کے موقع پر سعودی عرب کے وزیرِ دفاع شہزادہ خالد بن سلطان سے ملاقات۔ pic.twitter.com/2zp8dHpNyl\n>\n> — PTV News (@PTVNewsOfficial) February 8, 2026\n\nخواجہ آصف نے اس عالمی دفاعی ایونٹ کو خطے میں دفاعی تعاون کے فروغ کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔‘\n\nچین کے تعاون سے بنے جے ایف 17 تھنڈر کو پاکستان نے پہلی مرتبہ 27 فروری، 2019 کو انڈیا کے خلاف استعمال کیا اور اس نے فضائی لڑائی میں انڈین طیارہ مار گرایا تھا۔\n\nایک انجن پر مشتمل کثیر المقاصد جے ایف 17 تھنڈر ایک جدید، ہلکا اور دن رات پرواز کرنے کی صلاحیت رکھنے والا طیارہ ہے، جسے پاکستان ایرو ناٹیکل کمپلیکس، کامرہ اور چین کی چینگڈو ایئرکرافٹ انڈسٹری کارپوریشن نے مشترکہ طور پر 1999 میں تیار کیا۔\n\n> At the World Defense Exhibition in Riyadh, the Pakistan Air Force’s JF-17 Thunder has attracted strong interest from visitors and defence experts, standing out among fighter jets displayed by the US, Saudi Arabia and other countries.#JF17 #PAF #GlobalDefenseExpo #RiyadhExpo… pic.twitter.com/C8hND3u3kw\n>\n> — Pakistan TV (@PakTVGlobal) February 8, 2026\n\nجے ایف 17\n\nپاکستان سعودی عرب تعلقات\n\nنمائش\n\nدفاع\n\nتاریخی دفاعی معاہدہ\n\nپاکستان ٹی وی کے مطابق ریاض میں دفاعی نمائش میں جے ایف 17 تھنڈر نے شرکا اور دفاعی ماہرین کی بھرپور توجہ حاصل کی۔\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nسوموار, فروری 9, 2026 - 09:30\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">21 نومبر 2024 کو کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقدہ بین الاقوامی دفاعی نمائش اور سیمینار (آئیڈیاز) میں موجود پاکستان کا جے ایف-17 تھنڈر طیارہ (اے ایف پی)</p>\n\nپاکستان\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nپاکستان سعودی عرب، معدنیات میں سرمایہ کاری کے مواقع کی تلاش پر اتفاق\n\nپاکستان سعودی عرب دفاعی معاہدہ خطے میں استحکام کا ضامن\n\nفارمنگ: پاکستان سعودی عرب اور دیگر سے چھ ارب ڈالر کا خواہاں\n\nپاکستان سعودی عرب تعلقات: اتنے اہم کہ ناکام نہیں ہو سکتے\n\nSEO Title:\n\nسعودی عرب: دفاعی نمائش کے شرکا کی پاکستانی جے ایف17 طیارے میں دلچسپی\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
  "title": "سعودی عرب: دفاعی نمائش کے شرکا کی پاکستانی جے ایف17 طیارے میں دلچسپی"
}