{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreib76z2ridejpj5dkt6avxe77a5csceqrcmzm4f5yu3l4632fgxhm4",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mef7lquzvcq2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreictswaouidv7ajyuvwls4dhdjzw46l2ctsfmo2velgtqeensdrpci"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 138086
},
"path": "/node/184528",
"publishedAt": "2026-02-08T06:00:34.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"سعودی عرب",
"سوڈان",
"انڈپینڈنٹ اردو",
"دنیا",
"news"
],
"textContent": "**سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے ہفتے کو سوڈان میں ریپڈ سپورٹ فورسز کی جانب سے الکویک فوجی ہسپتال، ورلڈ فوڈ پروگرام سے منسلک امدادی قافلے اور بے گھر شہریوں کو لے جانے والی ایک گاڑی پر کیے گئے مجرمانہ حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔**\n\nرواں ہفتے ان حملوں کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت درجنوں غیر مسلح شہری جان سے گئے تھے جبکہ شمالی اور جنوبی کردفان کی ریاستوں میں انسانی ہمدردی کے لیے کام کرنے والے اداروں کی تنصیبات اور امدادی قافلوں کو نقصان پہنچا تھا۔\n\nسعودی وزارت خارجہ کی جانب سے ہفتے کو جاری بیان میں کہا گیا کہ ’ایسے اقدامات کسی بھی صورت میں قابلِ جواز نہیں اور یہ تمام انسانی ہمدردی کے اصولوں اور متعلقہ بین الاقوامی معاہدوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔‘\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nمزید کہا گیا: ’مملکت نے ریپڈ سپورٹ فورسز سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر ان خلاف ورزیوں کو بند کریں اور بین الاقوامی انسانی قانون اور جدہ اعلامیہ (سوڈان میں شہریوں کے تحفظ کا عہد)، جس پر 11 مئی 2023 کو دستخط کیے گئے تھے، کی شقوں کے مطابق ضرورت مندوں تک انسانی امداد کی محفوظ اور بلا رکاوٹ ترسیل کو یقینی بنا کر اپنی اخلاقی اور انسانی ذمہ داریاں پوری کریں۔‘\n\nسعودی وزارت خارجہ کے بیان میں ’سوڈان کی وحدت، سلامتی اور استحکام کی حمایت میں اپنے پختہ مؤقف کا اعادہ‘ کرتے ہوئے ’اس کے جائز اداروں کے تحفظ کی ضرورت پر زور‘ دیا گیا۔\n\nبیان میں ’غیر ملکی مداخلت نیز بعض فریقوں کی جانب سے ناجائز ہتھیاروں، کرائے کے جنگجوؤں اور غیر ملکی لڑاکوں کی فراہمی کے مسلسل اقدامات‘ کو بھی مسترد کیا گیا۔\n\nجمعرات کو جنوبی کردفان میں الکویک فوجی سپتال پر ریپڈ سپورٹ فورسز کی گولہ باری کے نتیجے میں درجنوں شہری جان سے گئے اور زخمی ہوئے تھے۔\n\nخبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ہفتے کو ڈاکٹروں کی ایک تنظیم’ سوڈان ڈاکٹرز نیٹ ورک‘ نے ریپڈ سپورٹ فورسز پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے شمالی کردفان میں عالمی خوراک پروگرام کے ایک امدادی قافلے پر ڈرون حملہ کیا، جس کے باعث کم از کم 24 افراد جان سے گئے اور بے گھر شہریوں کے لیے بھیجی گئی انسانی امداد تباہ ہو گئی۔\n\nاسی روز ریاستی حکام نے بتایا تھا کہ شہر الرہاد میں بے گھر خاندانوں کو لے جانے والی ایک گاڑی کو ریپڈ سپورٹ فورسز کے جنگجوؤں نے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں خواتین، بچوں اور بزرگوں سمیت کم از کم 24 شہری جان سے چلے گئے۔\n\nان واقعات پر باغی گروہ کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردِعمل سامنے نہیں آیا۔\n\nسوڈان کی 18 ریاستوں میں سے ریپڈ سپورٹ فورسز مغربی دارفور کے خطے کی تمام پانچ ریاستوں پر قابض ہیں، سوائے شمالی دارفور کے کچھ حصوں کے جو بدستور فوج کے کنٹرول میں ہیں۔ فوج ملک کے جنوب، شمال، مشرق اور وسط میں واقع باقی 13 ریاستوں کے بیشتر علاقوں کا کنٹرول سنبھالے ہوئے ہے، جن میں دارالحکومت خرطوم بھی شامل ہے۔\n\nسوڈانی فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان اپریل 2023 میں شروع ہونے والا تنازع اب تک ہزاروں افراد کی جانیں لے چکا ہے اور لاکھوں لوگوں کو بے گھر کر چکا ہے۔\n\nسعودی عرب\n\nسوڈان\n\nان حملوں کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت درجنوں غیر مسلح شہری جان سے گئے تھے جبکہ شمالی اور جنوبی کردفان کی ریاستوں میں انسانی ہمدردی کے لیے کام کرنے والے اداروں کی تنصیبات اور امدادی قافلوں کو نقصان پہنچا تھا۔\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nاتوار, فروری 8, 2026 - 11:00\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">سوڈان کی ریاست شمالی کردفان کے شہر الابیض میں ایک ڈرون حملے میں زخمی ہونے والے افراد 12 جنوری 2026 کو بیٹھے ہوئے ہیں (الطیب صدیق/ روئٹرز)</p>\n\nدنیا\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nپاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کے امن دستوں پر حملے کی مذمت\n\nسوڈان میں بہایا جانے والا خون خلا سے نظر آتا ہے: انسانی حقوق تنظیم\n\nسوڈان: متحارب فوجی دھڑوں میں 72 گھنٹوں کی نئی جنگ بندی\n\nسوڈان میں سعودی سفارت خانے پر حملہ، ریاض کی شدید مذمت\n\nSEO Title:\n\nسعودی عرب کی سوڈان میں ریپڈ سپورٹ فورس کے حملوں میں شہریوں کی اموات کی مذمت\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
"title": "سعودی عرب کی سوڈان میں ریپڈ سپورٹ فورس کے حملوں میں اموات کی مذمت"
}