{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreierjgqgk3vlk2kv75fpkstwefmjjpwzlgboqjdtqvasqllc32o7fy",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mef7lkdfapc2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreig4uq4wbuiuew6mseu7xcfcb3bg662bhnacfkq2wfwaobx5blxwmi"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 97565
},
"path": "/node/184529",
"publishedAt": "2026-02-08T06:56:34.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"@SheikhWaqqas",
"فوکس_8فروری_سب_بند",
"pic.twitter.com/rsvPX8CveZ",
"February 7, 2026",
"پی ٹی آئی",
"پاکستان تحریک انصاف",
"شٹر ڈاؤن ہڑتال",
"عمران خان",
"انڈپینڈنٹ اردو",
"سیاست",
"news",
"@PTIofficial"
],
"textContent": "**پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آٹھ فروری 2024 کے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف آج اتوار کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے۔**\n\nپی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے پارٹی کے ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ کیے گئے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان نے آٹھ فروری کو ملک بھر میں پر امن شٹر ڈاؤن اور پر امن پہیہ جام کی کال دی اور پی ٹی نے ان کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔\n\nان کا کہنا تھا کہ ’آٹھ فروری کو دکانیں، کاروبار، بازار اور ٹرانسپورٹ سمیت ہر چیز بند رہے گی۔‘\n\n> 8 فروری\n> وہ دن جو آپ کے مستقبل کا فیصلہ کرے گا!\n>\n> شیخ وقاص اکرم @SheikhWaqqas #فوکس_8فروری_سب_بند pic.twitter.com/rsvPX8CveZ\n>\n> — PTI (@PTIofficial) February 7, 2026\n\nتحریک انصاف کے مطابق آٹھ فروری 2024 کے عام انتخابات میں دھاندلی کر کے اسے شکست سے دوچار کیا گیا اور عوام کی جانب سے اسے دیا گیا مینڈیٹ چوری کر لیا گیا۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nشیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ یہ دن ’یوم سیاہ‘ ہے کیوں کہ ’آٹھ فروری 2024 کو عوام نے جو مینڈیٹ دیا تھا، وہ چوری ہوئے دو سال مکمل ہو رہے ہیں۔‘\n\nانہوں نے مزید کہا کہ پارٹی کے بانی چیئرمین عمران خان ذاتی جنگ نہیں لڑ رہے بلکہ وہ سب کے بچوں کے مستقبل کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس ہڑتال میں شہریوں کی پرامن شرکت ضروری ہے۔\n\nشیخ وقاص نے کہا کہ شہری دن بھر اپنے گھروں میں رہیں اور مغرب کی نماز اپنی قریبی مساجد میں با جماعت ادا کرنے کی کوشش کریں۔\n\nانہوں نے مزید کہا کہ ’مغرب کی نماز کے بعد حکومت کے خاتمے اور عمران خان، بشریٰ بی بی سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی آزادی کی دعا کی جائے۔‘\n\nان کا کہنا تھا کہ مغرب کی نماز میں دعا کے بعد لوگ موبائل کی لائٹ یا دستی مشعل لے کر اپنے اپنے علاقوں میں پر امن ریلیوں میں شامل ہوں۔\n\nپی ٹی آئی\n\nپاکستان تحریک انصاف\n\nشٹر ڈاؤن ہڑتال\n\nعمران خان\n\nپی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ شہری دن بھر اپنے گھروں میں رہیں اور مغرب کی نماز میں دعا کے بعد موبائل کی لائٹ یا دستی مشعل لے کر اپنے اپنے علاقوں میں پر امن ریلیوں میں شامل ہوں۔\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nاتوار, فروری 8, 2026 - 12:00\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حامی 5 اگست 2025 کو کراچی میں جیل میں بند سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی کے لیے احتجاج کے دوران مارچ کر رہے ہیں (آصف حسن / اے ایف پی)</p>\n\nسیاست\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nعمران خان نے عوامی تحریک شروع کرنے کا پیغام دیا ہے: پی ٹی آئی\n\nاس بار سٹریٹ موومنٹ ’نیکسٹ لیول‘ ہو گی: پی ٹی آئی\n\nاپوزیشن اتحاد مذاکرات پر تیار لیکن پی ٹی آئی کے بیانات میں تضاد کیوں؟\n\nپی ٹی آئی تحریک کامیاب ہونے کے امکانات کتنے؟\n\nSEO Title:\n\nتحریک انصاف کا آج ملک گیر شٹرڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کا اعلان\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
"title": "تحریک انصاف کا آج ملک گیر شٹرڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کا اعلان"
}