{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreihxilvqdf6l7cgaeo4nddvh7uhns235s7z5nf4lrheijak5b4k5ci",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mef7ksddp3x2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreihb37i7owik3x4r4u5zzumbsfiuk6ym3bd6mipgdni4we7qab5bxa"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 87373
},
"path": "/node/184534",
"publishedAt": "2026-02-08T14:01:32.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"آصف علی زرداری",
"طالبان",
"افغانستان",
"911",
"انڈپینڈنٹ اردو",
"پاکستان",
"news"
],
"textContent": "**اسلام آباد میں آج صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کو اس بات پر شدید تحفظات ہیں کہ افغانستان میں طالبان حکومت نے ایسے حالات پیدا کر دیے ہیں جو 9/11 سے پہلے کے دور جیسے یا اس سے بھی زیادہ خطرناک ہیں۔**\n\nانہوں نے ٹوئٹر پر موجود اپنے بیان میں مزید کہا کہ حالات اسی طرح کے ہیں ’جب دہشت گرد تنظیمیں عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ بن چکی تھیں اور جس کا انجام نائن الیون کے سانحے کی صورت میں سامنے آیا۔‘\n\nانہوں نے خبردار کیا کہ پاکستان کا مشرقی ہمسایہ ملک طالبان حکومت کی معاونت کر رہا ہے، جو نہ صرف پاکستان بلکہ خطے اور عالمی امن کے لیے بھی خطرہ ہے۔\n\nاسلام آباد کے مضافاتی علاقے ترلائی میں جمعہ کو امام بارگاہ سے متصل مسجد قصر خدیجۃ الکبریٰ میں خود کش حملہ ہوا تھا جس میں حکام کے مطابق 31 افراد جان سے گئے جبکہ 170 افراد زخمی ہوئے ہیں۔\n\nصدر زرداری نے اتوار کو دنیا بھر کے رہنماؤں اور ممالک کا پاکستان کے ساتھ اس غم کی گھڑی میں اظہارِ یکجہتی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عالمی رہنماؤں، حکومتوں اور بین الاقوامی تنظیموں کی جانب سے ملنے والی خلوص پر مبنی حمایت اور ہمدردی پاکستان کے لیے باعثِ حوصلہ ہے۔\n\nانہوں نے کہا کہ تعزیت اور یکجہتی کے یہ پیغامات پاکستانی عوام کے لیے باعثِ تسلی اور سوگوار خاندانوں کے لیے تقویت کا ذریعہ بنے ہیں۔\n\nصدر نے کہا کہ ان پیغامات سے اس حقیقت کی توثیق ہوتی ہے کہ ’دہشت گردی اور اس کے پیچھے کارفرما پرتشدد نظریے کے خلاف جدوجہد ایک مشترکہ عالمی ذمہ داری اور سب کا مشترکہ معرکہ ہے۔‘\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nصدر زرداری نے کہا کہ پاکستان طویل عرصے سے یہ مؤقف اختیار کرتا آیا ہے کہ ’دہشت گردی کا مقابلہ کسی ایک ملک کے لیے تنہا ممکن نہیں۔‘\n\nانہوں نے کہا کہ پاکستان کے تجربے نے یہ ثابت کیا ہے کہ جب عسکریت پسند گروہوں کو قومی سرحدوں سے باہر جگہ، سہولت یا استثنا فراہم کیا جاتا ہے تو اس کے نتائج دنیا بھر میں بے گناہ شہریوں کو بھگتنا پڑتے ہیں۔\n\nانہوں نے اس تناظر میں نشاندہی کی کہ بدقسمتی سے بعض ہمسایہ ممالک جرم میں شریک بن چکے ہیں، جو اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گرد عناصر کو کارروائیاں کرنے کی اجازت دیتے ہیں، جبکہ بعض نہ صرف ان کی براہِ راست مالی معاونت کرتے ہیں بلکہ انہیں تکنیکی اور عسکری سہولتیں بھی فراہم کرتے ہیں۔ صدر نے کہا کہ یہ ایک ایسی حقیقت ہے جس نے حالیہ برسوں میں خطے کی صورتحال کو واضح طور پر متاثر کیا ہے۔\n\nانہوں نے کہا کہ پاکستان کا مشرقی ہمسایہ طالبان حکومت کی معاونت کر رہا ہے اور اس کے نتیجے میں نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے اور دنیا کے امن کو خطرات لاحق ہو رہے ہیں۔\n\nانہوں نے کہا کہ عالمی یکجہتی پاکستان کے اس عزم کو مزید مضبوط کرتی ہے کہ وہ اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر امن، استحکام اور دہشت گردی کے ہر روپ کے خاتمے کے لیے کام کرتا رہے گا۔\n\nقبل ازیں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سانحہ اسلام آباد کے بعد ہونے والی پیش رفت کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا تھا کہ افغانستان سے تعلق رکھنے والا داعش کا ماسٹر مائنڈ کو فرفتار کر لیا گیا ہے۔\n\nوزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ’اس سارے واقعے کی منصوبہ بندی اور ٹریننگ داعش افغانستان نے کی ہے اور افغانستان کے اندر ہوئی تھی۔\n\nآصف علی زرداری\n\nطالبان\n\nافغانستان\n\n911\n\nصدر پاکستان نے موجودہ افغان صورتحال پر کہا کہ یہ سب نائن الیون سے قبل کی یاد دلاتا ہے جب عسکریت پسند تنظیمیں عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ بن چکی تھیں اور بالآخر نائن الیون جیسا سانحہ ہوا۔\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nاتوار, فروری 8, 2026 - 19:15\n\nMain image:\n\n> <p>صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کو اس بات پر شدید تحفظات ہیں کہ افغانستان میں طالبان حکومت نے ایسے حالات پیدا کر دیے ہیں جو 9/11 سے پہلے کے دور جیسے یا اس سے بھی زیادہ خطرناک ہیں (ریڈیو پاکستان)</p>\n\nپاکستان\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nاسلام آباد دھماکہ: ذمہ داری داعش خراسان نے قبول کرلی، جان سے جانے والوں کی نماز جنازہ ادا\n\nاسلام آباد میں ای ٹیگ کے بغیر گاڑیوں کے خلاف کارروائی شروع\n\nمسلم کالونی میں آپریشن: اسلام آباد میں شہری منصوبہ بندی اور ریاستی ذمہ داریوں پر سوالات\n\nاسلام آباد میں ’سکیور نیبرہڈ‘ سروے، گاڑیوں کی ای ٹیگنگ\n\nSEO Title:\n\nطالبان حکومت نے 9/11 سے پہلے جیسے حالات دوبارہ پیدا کر دیے ہیں: صدر زرداری\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
"title": "طالبان حکومت نے 9/11 سے پہلے جیسے حالات دوبارہ پیدا کر دیے ہیں: صدر زرداری"
}