{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreie7kp4abb627fhk2kkjsof26p3biknvfj4rjtsucgbbxcfydpyeye",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mecifroe57n2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreih4giapw7dil6nffigjzluxrgdianr2gbfhrvs3w4jdixsddwp4ca"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 78816
  },
  "path": "/node/184515",
  "publishedAt": "2026-02-07T09:30:50.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "حج 2026",
    "حج",
    "روڈ ٹو مکہ",
    "مدینہ",
    "انڈپینڈنٹ اردو",
    "پاکستان",
    "news"
  ],
  "textContent": "**پاکستان کی وزارت مذہبی امور نے عازمین حج پر زور دیا ہے کہ وہ حج ویزے کے لیے لازمی سعودی بائیو میٹرک تصدیق آٹھ فروری تک مکمل کر لیں جب کہ حج کے عمل کی سخت نگرانی کے بعد 2026 کے حج کی تیاریاں بھی تیزی سے جاری ہیں۔**\n\nسعودی عرب نے حج 2026 کے لیے پاکستان کو ایک لاکھ 79 ہزار 210 عازمین کا کوٹہ دیا ہے، جس میں سے زیادہ تر نشستیں سرکاری سکیم کے تحت اور باقی پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کے لیے مختص ہیں۔\n\nگذشتہ سال بڑے پیمانے پر شکایات کے بعد پرائیویٹ حج آپریٹرز کے لیے ضوابط سخت کر دیے گئے ہیں اور ان کا کوٹہ کم کر دیا گیا ہے، کیوں کہ گذشتہ برس ہزاروں عازمین پرائیویٹ حج سکیم کے تحت سفر نہیں کر سکے تھے۔\n\nپاکستانی وزارت مذہبی امور نے گذشتہ ماہ کہا تھا کہ حج ویزے کے اجرا کے لیے سعودی بائیو میٹرک تصدیق لازمی ہے اور عازمین کو اسے ’سعودی ویزا بائیو‘ ایپ کا استعمال کرتے ہوئے گھر پر ہی مکمل کرنا چاہیے۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nریڈیو پاکستان نے وزارت مذہبی امور کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ ’بائیو میٹرک کے بغیر حج ویزے جاری نہیں کیے جائیں گے، تاہم 80 سال سے زائد عمر کے عازمین بائیو میٹرک سے مستثنیٰ ہیں۔‘\n\nپاکستان بدانتظامی کو کم کرنے کی کوششوں کے حصے کے طور پر حج 2026 سے قبل عازمین کے لیے ڈیجیٹل اور طریقہ کار کے تقاضوں پر بتدریج عمل درآمد کر رہا ہے، جن میں لازمی تربیتی سیشنز، بائیو میٹرک چیکس اور موبائل ایپلی کیشنز کا زیادہ استعمال شامل ہے۔\n\nوزارت مذہبی امور کے مطابق جو عازمین موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے بائیو میٹرک تصدیق مکمل کرنے سے قاصر رہے، وہ آٹھ فروری سے پہلے نامزد سعودی ’تاشیر‘ سینٹرز کا دورہ کریں۔\n\nان مراکز کی تفصیلات پاکستان کی سرکاری حج موبائل ایپلی کیشن پر دستیاب ہیں۔ مزید کہا گیا کہ عازمین حج کی سہولت کے لیے تاشیر سینٹرز آج اور اتوار کو صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک کھلے رہیں گے۔\n\nحج 2026\n\nحج\n\nروڈ ٹو مکہ\n\nمدینہ\n\nپاکستانی وزارت مذہبی امور کے مطابق جو عازمین موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے بائیو میٹرک تصدیق مکمل کرنے سے قاصر رہے، وہ آٹھ فروری سے پہلے نامزد سعودی ویزا سینٹرز پر جائیں۔\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nہفتہ, فروری 7, 2026 - 14:30\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">ایک سعودی افسر 15 مئی 2025 کو کراچی میں جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مکہ روٹ امیگریشن کاؤنٹر پر حج کے لیے جانے والی خاتون کو پاسپورٹ واپس کر رہی ہیں (سعودی پریس ایجنسی)</p>\n\nپاکستان\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nپاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج 2026 کے انتظامات کا معاہدہ طے\n\nپاکستانی عازمین عمرہ و حج کے اخراجات میں کمی، سعودی کنسورشیم کا 5 کروڑ ڈالر فنڈ\n\n2025 میں 75 فیصد حجاج کو ساڑھے تین ارب روپے واپس کیے گئے: وفاقی وزیر\n\nعازمین حج کے لیے انتظامات آخری مراحل میں: وفاقی وزیر\n\nSEO Title:\n\nپاکستانی عازمین کو آٹھ فروری تک سعودی بائیو میٹرک مکمل کرنے کی ہدایت\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
  "title": "پاکستانی عازمین کو آٹھ فروری تک سعودی بائیو میٹرک مکمل کرنے کی ہدایت"
}