{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreih6cqoc23bitgggodncsk2n3ttudwhzbq73oelgp5k3rtun7leqqm",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mecifqfgpe62"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreie2b775mqopxkfrpz5yl4kqehmo3pvtghtmm27wbv37tdpgfey2zu"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 169950
},
"path": "/node/184516",
"publishedAt": "2026-02-07T12:05:51.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"پاکستان",
"اسلام آباد",
"پولیس",
"قرۃ العین شیرازی",
"پاکستان",
"news"
],
"textContent": "**اسلام آباد پولیس نے ہفتے کو بتایا ہے کہ ترلائی کے ایک امام بارگاہ سے متصل مسجد میں ہونے والے دھماکے کے بعد مبینہ خودکش حملہ آور کے دو بھائیوں اور بہنوئی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔**\n\nاسلام آباد پولیس کے اعلیٰ عہدے دار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا ہے کہ ’حملہ آور کا نام یاسر ہے جو گذشتہ برس مئی میں افغانستان‘ گیا تھا۔\n\nدارالحکومت اسلام آباد کے مضافاتی علاقے ترلائی میں جمعہ کو امام بارگاہ سے متصل مسجد قصر خدیجۃ الکبریٰ میں خود کش حملہ ہوا جس میں حکام کے مطابق 31 افراد جان سے گئے جبکہ 170 افراد زخمی ہوئے ہیں۔\n\nاس واقعے کے بعد ہفتے کو مرنے والوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔\n\nدوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے ہفتے کو اسلام آباد میں علما کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ ’اسلام آباد کے علاقے ترلائی کی مسجد میں دھماکے کے سہولت کاروں کے حوالے سے کافی حد تک پیش رفت ہوئی ہے۔‘\n\nعطا اللہ تارڑ نے کہا کہ ’سہولت کاروں اور ہینڈلرز کا سراغ لگا لیا گیا ہے اور بہت جلد عوام کو اس سے آگاہ کیا جائے گا۔‘\n\nانہوں نے مزید کہا کہ ’یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ حملہ آور افغانستان گیا تھا اور وہاں ٹریننگ لی۔‘\n\nاس حوالے سے اسلام آباد پولیس کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے انڈپینڈنٹ اردو کو تصدیق کی کہ مبینہ حملہ آور کے دو بھائی ناصر اور بلال جبکہ بہنوئی عثمان کو پشاور کے علاقے ترناب فارم سے گرفتار کیا گیا ہے۔\n\nپولیس افسر نے بتایا کہ ’دہشت گرد یاسر مسلسل اپنے بہنوئی عثمان کے ساتھ رابطے میں تھا اور یہ کارروائی کسی ایک فرد کی نہیں بلکہ سہولت کاری کے منظم نیٹ ورک کا نتیجہ تھی۔‘\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nان کا کہنا تھا کہ ’خودکش حملہ آور گذشتہ برس مئی میں افغانستان گیا تھا اور اگلے ماہ جون میں واپس آیا، اس دوران اس نے جون میں باجوڑ میں نئی سم ایکٹیویٹ کی۔\n\n’27 جون سے اکتوبر تک دہشت گرد یاسر باجوڑ میں مقیم رہا اور بعد ازاں وہ حکیم آباد، نوشہرہ منتقل ہو گیا۔‘\n\nاسلام آباد پولیس اہلکار نے کہا کہ ترلائی حملے سے جڑے دیگر افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جن کے بارے میں معلومات بعد میں شیئر کی جائیں گی۔\n\n’ان افراد کو راولپنڈی، کراچی، نوشہرہ اور پشاور سے گرفتار کیا گیا ہے۔ تاہم خودکش حملہ آور کی والدہ کی اسلام آباد سے گرفتاری کی خبر میں صداقت نہیں ہے۔‘\n\nدوسری جانب نوشہرہ پولیس کے ترجمان تُرک علی شاہ نے انڈپینڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ جمعے کی شب اسلام آباد حملے سے جڑے شدت پسندوں کے خلاف چھاپے کے دوران ایک پولیس اہلکار جان سے گیا جبکہ دو زخمی ہوئے ہیں۔\n\nتُرک علی شاہ نے بتایا کہ چھاپے کے دوران اے ایس آئی اعجاز خٹک جان سے گئے جبکہ اے ایس آئی امان شیر اور کانسٹیبل حضرت علی زخمی ہوئے۔\n\nوفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ریاست پاکستان اور وزیراعظم کی طرف سے میں یقین دلاتے ہیں کہ مساجد اور امام بارگاہوں کی حفاظت کے لیے سکیورٹی کے مزید اقدامات کیے جا رہے ہیں۔\n\n’اصل مقصد ان دہشت گردوں کا جڑ سے خاتمہ کرنا ہے، فرقہ واریت اور نفرت کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔‘\n\nپاکستان\n\nاسلام آباد\n\nپولیس\n\nاسلام آباد پولیس کے اعلیٰ عہدے دار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا ہے کہ ’حملہ آور کا نام یاسر ہے جو گذشتہ برس مئی میں افغانستان‘ گیا تھا۔\n\nقرۃ العین شیرازی\n\nہفتہ, فروری 7, 2026 - 16:45\n\nMain image:\n\n> <p>اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں 7 فروری 2026 کو مسجد پر حملے میں مرنے والوں کی نماز جنازہ ادا کی گئی (اے ایف پی)</p>\n\nپاکستان\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nاسلام آباد دھماکہ: سعودی عرب سمیت عالمی برادری کی مذمت اور اظہار افسوس\n\nاسلام آباد دھماکہ: ذمہ داری داعش خراسان نے قبول کرلی، جان سے جانے والوں کی نماز جنازہ ادا\n\nاسلام آباد مسجد حملے میں 31 اموات، حملہ آور کی شناخت کر لی: طلال چوہدری\n\nSEO Title:\n\nترلائی مسجد کے ’خودکش حملہ آور‘ کے دو بھائی اور بہنوئی گرفتار: اسلام آباد پولیس\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
"title": "ترلائی مسجد کے ’خودکش حملہ آور‘ کے دو بھائی اور بہنوئی گرفتار: اسلام آباد پولیس"
}