{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreicy3ldz5tq73zltcmb4ijqcb4ji45nryxyf3ahpcyvlh7k3n2ivr4",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3me7r7mrf3nb2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreibrcfvp4ulgywrtl2xsdgbjlnb5oyq2mclp3pfd67kscn7hdujdmi"
    },
    "mimeType": "image/png",
    "size": 727140
  },
  "path": "/node/184503",
  "publishedAt": "2026-02-06T13:08:11.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "کرکٹ",
    "پاکستان ٹیم",
    "آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ",
    "سلمان آغا",
    "بابر اعظم",
    "فخر زمان",
    "انڈپینڈنٹ اردو",
    "کرکٹ",
    "news"
  ],
  "textContent": "**پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے جمعے کو تصدیق کی ہے کہ آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ میں بابر اعظم اور فخر زمان سمیت اگر کوئی سینیئر کھلاڑی ٹیم میں فٹ نہ ہوا تو اسے پلیئنگ الیون میں شامل نہیں کیا جائے گا۔**\n\nپاکستان اپنا پہلا میچ، جو ورلڈ کپ کا افتتاحی مقابلہ بھی ہے، سنہالی سپورٹس کلب گراؤنڈ میں ہفتے کو کھیلے گا۔\n\nمیچ سے قبل پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان آغا نے ٹیم کے توازن اور مضبوط ترین کمبی نیشن کے انتخاب کی اہمیت پر زور دیا۔\n\nانہوں نے کہا کہ بابر اعظم اور فخر زمان جیسے سینیئر کھلاڑی پاکستان کے لیے نہایت اہم رہے ہیں، تاہم ترجیح ہمیشہ ایسی ٹیم کے انتخاب کو دی جائے گی جو جیت کے بہترین امکانات فراہم کرے۔\n\nسلمان آغا نے کہا: ’ہم یہاں 15 کھلاڑیوں کا بہترین کمبی نیشن لے کر آئے ہیں اور ہم اسی کے مطابق ٹیم کھلانے کی کوشش کریں گے۔ اگر بابر یا فخر سمیت کوئی بھی سینیئر کھلاڑی فٹ نہیں ہوا تو ہم اسے نہیں کھلائیں گے، بلکہ وہی انتخاب کریں گے جو ٹیم کے لیے بہتر ہو۔‘\n\nانہوں نے مزید کہا: ’فخر نے گذشتہ 10 برسوں میں پاکستان کے لیے شاندار کارکردگی دکھائی ہے اور بابر نے بھی ایسا ہی کیا ہے۔ میری دونوں کے ساتھ مکمل سپورٹ ہے لیکن ٹیم کے مفاد میں بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دیں گے۔‘\n\nعثمان طارق کے بولنگ ایکشن سے متعلق خدشات پر بات کرتے ہوئے کپتان نے یقین دلایا کہ ٹیم مینجمنٹ کو کھلاڑی پر مکمل اعتماد ہے۔\n\nانہوں نے کہا: ’ہم وہی کمبی نیشن منتخب کریں گے جو سب سے بہتر ہو۔ میرا ماننا ہے کہ ہر چیز میدان میں ہونی چاہیے، میدان سے باہر نہیں۔ عثمان طارق کے ایکشن میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ وہ دو بار کلیئر ہو چکے ہیں، پھر بھی اس پر اتنی بات کیوں ہو رہی ہے، سمجھ نہیں آتا۔ اب بس انہیں میدان میں خود کو ثابت کرنا ہے۔‘\n\nسلمان آغا نے پریس کانفرنسز میں انڈیا پاکستان سیاسی کشیدگی اور غیر متعلقہ سوالات پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا: ’اکثر پریس کانفرنسز میں سوالات کرکٹ سے ہٹ کر ہو جاتے ہیں، جو اچھا نہیں۔‘\n\nبابر اعظم کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ٹیم کے لیے نہایت اہم ہیں اور اپنی سٹرائیک ریٹ بہتر بنانے پر مسلسل محنت کر رہے ہیں۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nانہوں نے کہا: ’ان حالات میں بابر ہمارے لیے بہت اہم ہیں اور وہ اپنی بیٹنگ بہتر بنانے پر کام کر رہے ہیں۔ ہماری پوری توجہ کھیل پر ہے۔‘\n\n32 سالہ کپتان نے ٹیم کی تیاری پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑی پُرعزم اور مکمل طور پر تیار ہیں۔\n\nایک سوال پر انہوں نے کہا: ’ہم پچھلے میچز کے دباؤ میں نہیں ہیں۔ ہر میچ میں بہترین کارکردگی دکھانے اور جیتنے کی کوشش کریں گے۔ ہماری تیاری بہت اچھی ہے، اب ہمیں صرف اپنے پلان پر عمل کرنا ہے۔ گذشتہ چھ ماہ میں ہم نے اچھا کرکٹ کھیلا ہے۔‘\n\nاپنی بیٹنگ پوزیشن کے حوالے سے سلمان آغا نے وضاحت کرتے ہوئے کہا: ’اس وقت میں نمبر تین پر اچھا کھیل رہا ہوں، اس لیے تبدیلی کی ضرورت نہیں۔ میں نمبر تین پر ہی بیٹنگ کروں گا۔‘\n\nسری لنکا میں بارشوں کی پیشن گوئی کے حوالے سے سوال پر سلمان آغا نے کہا: ’موسم ہمارے اختیار میں نہیں، اس لیے ہم اس پر کچھ نہیں کر سکتے۔ ہماری کارکردگی ہمارے ہاتھ میں ہے اور ہمیں وہ دکھانی ہوگی۔ اگر ہم تینوں میچ جیت گئے تو ہمیں زیادہ رن ریٹ کی فکر نہیں ہوگی۔‘\n\nکرکٹ\n\nپاکستان ٹیم\n\nآئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ\n\nسلمان آغا\n\nبابر اعظم\n\nفخر زمان\n\nنیدرلینڈز کے خلاف پہلے میچ سے قبل پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان آغا نے ٹیم کے توازن اور مضبوط ترین کمبی نیشن کے انتخاب کی اہمیت پر زور دیا۔\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nجمعہ, فروری 6, 2026 - 18:15\n\nMain image:\n\n> <p>سلمان آغا چھ فروری 2026 کو کولمبو میں پری میچ پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے (سکرین گریب آئی سی سی/یو ٹیوب)</p>\n\nکرکٹ\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nتنازعات سے بھرپور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا خاموشی سے آغاز\n\nٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی ٹیم کو کیسی پچز پر تیاری کروائی گئی؟\n\nانڈیا کے خلاف کھیلنے کا فیصلہ حکومت ہی کرے گی: سلمان آغا\n\nپاکستان کے ورلڈ ٹی20 سکواڈ سے حارث رؤف آؤٹ، بابر ان\n\nSEO Title:\n\nبابر اور فخر کمبینیشن میں فِٹ نہیں ہوتے تو نہیں کھیلائیں گے: سلمان آغا\n\ncopyright:\n\nTranslator name:\n\nعبدالقیوم\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
  "title": "بابر اور فخر کمبینیشن میں فِٹ نہیں ہوتے تو نہیں کھیلائیں گے: سلمان آغا"
}