{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreibk47yupau5bgvifr3fmricpkhbz2eqt5yli5f4q5evrh354thi5i",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3me7r7g4ox6b2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreidhh5luclr2rtyu7c7jzx6na35znjlkb3zpwrhsaiijnkrugd7eky"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 144592
},
"path": "/node/184504",
"publishedAt": "2026-02-06T13:35:44.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"پاکستان",
"افغانستان",
"اسلام آباد",
"انڈپینڈنٹ اردو",
"دنیا",
"video"
],
"textContent": "**پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں جمعہ کو ایک مسجد میں نماز کے دوران دھماکہ ہوا جس میں اب تک کم از کم 31 افراد کی موت کی تصدیق ہو چکی ہے۔**\n\nاسلام آباد انتظامیہ کے مطابق اس واقعے میں زخمیوں کی تعداد 169 ہے۔\n\nیہ واقعہ اسلام آباد کے نواحی علاقے ترلائی میں ایک امام بارگاہ سے متصل مسجد خدیجۃ الکبریٰ میں پیش آیا ہے۔\n\nپاکستان کے وزیر اعظم و صدر سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے واقعے کی مذمت کی ہے جبکہ افغانستان سمیت دنیا کے کئی دیگر ممالک نے بھی اس واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔\n\nسعودی عرب نے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ایک مسجد کو نشانہ بنانے والے دہشت گرد حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔\n\nسعودی وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’مملکت، برادر اسلامی ملک پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر قسم کے تشدد اور دہشت گردی کی مخالفت کرتی ہے۔‘\n\nمتحدہ عرب امارات نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’یو اے ای ان مجرمانہ کارروائیوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے اور ہر قسم کے تشدد، انتہاپسندی اور دہشت گردی کو مسترد کرنے کے اپنے مستقل مؤقف کی توثیق کرتا ہے جو امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کے لیے کی جاتی ہیں۔‘\n\nافغانستان کی وزرات خارجہ کی جانب سے جمعے کی شام جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’وزارت خارجہ اسلام آباد کی ایک مسجد میں نمازہ جمعہ کے دوران ہونے والے خودکش حملے کی شدید مذمت کرتا ہے۔‘\n\nبیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’افغانستان ایسے حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے جو مقدس مذہبی عبادات اور مساجد کی حرمت کو پامال کرتے ہیں اور عبادت گزاروں اور بے گناہ افراد کو نشانہ بناتے ہیں۔‘\n\nاس واقعے کی مذمت کرنے والے ممالک میں انڈیا بھی شامل ہے۔ انڈین وزارت خارجہ نے بیان میں کہا ہے کہ ’آج اسلام آباد کی ایک مسجد میں ہونے والا بم دھماکہ قابلِ مذمت ہے اور اس کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر انڈیا تعزیت کا اظہار کرتا ہے۔‘\n\nاسی طرح آذربائیجان نے بھی اسلام آباد دھماکے کی مذمت کی ہے۔\n\nآذربائیجان کی وزارت خارجہ نے ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’ہم اسلامی جمہوریہ پاکستان کے عوام اور حکومت سے اسلام آباد میں ایک مسجد پر ہونے والے المناک دہشت گرد حملے کے بعد دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، جس میں قیمتی جانیں گئیں اور کئی افراد زخمی ہوئے۔‘\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nبیان میں کہا گیا ہے کہ ’ہم عبادت گاہ جیسے مقدس مقام پر عبادت گزاروں کو نشانہ بنانے والے اس گھناؤنے تشدد اور دہشت گردی کے عمل کی سخت مذمت کرتے ہیں۔‘\n\nپاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے بھی کہا ہے کہ اسلام آباد میں امام بارگاہ پر ہونے والے ہولناک حملے پر شدید غم و غصے اور دلی صدمے کا اظہار کیا ہے۔\n\nبرطانوی ہائی کمشنر نے اپنے بیان میں کہا کہ ’میری دعائیں اور ہمدردیاں مرنے والوں، زخمیوں اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔ اس قسم کا تشدد قابلِ نفرت ہے۔ ہم پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔‘\n\nپاکستان میں یورپی یونین کے مشن کا بھی ایک بیان سامنے آیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ ’ہمیں آج اسلام آباد میں ہونے والے گھناؤنے خودکش حملے کی خبر سن کر گہرے صدمے کا سامنا کرنا پڑا۔ یورپی یونین دہشت گردی اور پرتشدد انتہاپسندی کی تمام اقسام کی سخت مذمت کرتی ہے۔‘\n\nیورپی یونین پاکستان نے کہا کہ ’ہم پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں اور مرنے والوں اور زخمیوں کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔‘\n\nامریکی سفارت خانے سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ’امریکہ آج اسلام آباد میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتا ہے، جس کے نتیجے میں بے گناہ نمازی جاں سے گئے اور زخمی ہوئے، امریکہ اس واقعے سمیت ہر قسم کی دہشت گردی اور تشدد کی مذمت کرتا ہے۔\n\n’امریکہ کی جانب سے میں اس حملے میں زخمی اور جاں بحق ہونے والوں کے اہلخانہ اور عزیزو اقارب سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتی ہوں۔ شہریوں اور عبادت گاہوں کے خلاف دہشت گردی اور انہیں نشانہ بنانا ناقابل قبول ہے۔ پاکستانی عوام حفاظت اور وقار کے ساتھ ، خوف کے بغیر اپنے عقیدے پر عمل کرنے کے حقدار ہیں۔\n\nامریکہ امن و سلامتی کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے اور استحکام کے لیے اپنی شراکت داری پر قائم ہے۔ ہم اس مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔‘\n\nفرانس اور نیدرلینڈز کے سفارت خانوں نے بھی اسلام آباد میں ہونے والی دھماکے کی مذمت اور اس پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔\n\nپاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے بھی ایکس اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا کہ ’اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت اور عوام کی جانب سے، میں اسلام آباد میں جمعہ کی نماز کے دوران ہونے والے گھناؤنے اور افسوسناک دہشت گرد حملے کی سخت مذمت کرتا ہوں، جس کے نتیجے میں درجنوں بے گناہ شہری شہید اور زخمی ہوئے۔\n\n’میں حکومتِ پاکستان اور عوامِ پاکستان، بالخصوص سوگوار خاندانوں سے دلی اور گہری تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔‘\n\nپاکستان\n\nافغانستان\n\nاسلام آباد\n\nدارالحکومت اسلام آباد کی ایک مسجد میں جمعہ کو ہونے والے دھماکے کی افغانستان، برطانیہ سمیت متعدد ممالک نے مذمت کی ہے۔\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nجمعہ, فروری 6, 2026 - 18:30\n\nMain image:\n\n> <p>اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں 6 فروری 2026 کو ایک مسجد میں ہونے والے دھماکے کے بعد مرنے والوں اور زخمیوں کے رشتہ دار ہسپتال کے باہر مجود ہیں (اے ایف پی)</p>\n\nدنیا\n\njw id:\n\nu0MECLRE\n\ntype:\n\nvideo\n\nrelated nodes:\n\nاسلام آباد مسجد حملے میں 31 اموات، حملہ آور کی شناخت کر لی گئی: طلال چوہدری\n\nڈی آئی خان: شادی کی تقریب میں دھماکہ، اموات سات ہو گئیں\n\nپشاور مسجد دھماکہ: 63 زندگیاں، 47 کہانیاں\n\nSEO Title:\n\nاسلام آباد دھماکہ: سعودی عرب سمیت عالمی برادری کی مذمت اور اظہار افسوس\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
"title": "اسلام آباد دھماکہ: سعودی عرب سمیت عالمی برادری کی مذمت اور اظہار افسوس"
}