{
"$type": "site.standard.document",
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreihcqjqnea3fua62uw7nel7i65h5bo3matfyhpmq4cpe3ndbv3xmdm"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 89666
},
"path": "/node/184481",
"publishedAt": "2026-02-05T09:55:23.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"پاکستان کے زیر انتظام کشمیر",
"انڈیا",
"دہشت گردی",
"یوم یکجہتی کشمیر",
"وزیر اعظم",
"شہباز شریف",
"انڈپینڈنٹ اردو",
"پاکستان",
"news"
],
"textContent": "**وزیراعظم شہباز شریف نے جمعرات کو کہا ہے کہ انڈیا گذشتہ برس مئی کی جنگ میں شکست کے بعد ’اپنی پروکسیز کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردی‘ تیز کر رہا ہے لیکن پاکستانی افواج ’انڈین دہشت گردی میں ملوث کٹھ پتلیوں کا وہی حال کریں گی جو معرکہ حق میں انڈین طیاروں کا ہوا تھا۔‘**\n\nپانچ فروری کو ’یوم یکجہتی کشمیر‘ کے موقعے پر مظفرآباد میں جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا: ’معرکہ حق میں ذلت آمیز شکست کھانے کے بعد انڈیا اپنی پروکسیز کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردی دوبارہ تیز کر رہا ہے۔ انڈیا کی طرف سے دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے اور میں یہاں پر بڑے واضح انداز میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ خطے میں امن اس وقت تک قائم نہیں ہو سکتا جب تک انڈیا جارحانہ، توسیع پسندانہ اور تسلط پسندانہ عزائم اور اپنی ناپاک سازشیں ترک نہ کر دے۔‘\n\nساتھ ہی انہوں نے کہا: ’اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پاکستان کی بہادر افواج اور سکیورٹی فورسز انڈین دہشت گردی میں ملوث کٹھ پتلیوں کا وہی حال کریں گے جو معرکہ حق میں انڈین طیاروں کا ہوا تھا۔‘\n\nبقول وزیراعظم: ’ہم امن چاہتے ہیں لیکن یہ امن برابری اور انصاف کی بنیاد پر قائم ہو سکتا ہے۔‘\n\nساتھ ہی انہوں نے کہا: ’انڈیا جو فرنٹ کھولے گا، جس زبان میں بات کرے گا اسی فرٹ پر اور اسی زبان میں ہم انشا اللہ کبھی نہ بھولنے والا جواب دیں گے۔‘\n\nاس سے قبل کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا: ’مجھے یقین ہے کہ انشا اللہ بہت جلد ہمارے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کو آزادی ملے گی اور ان کا وطن کشمیر پاکستان بنے گا۔‘\n\nوزیراعظم نے کہا: ’ہم سب یہاں تحریک آزادی کے قائدین اور کارکنوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے جمع ہوئے ہیں، جنہوں نے کشمیر کاز کی خاطر اپنی جانیں نچھاور کیں اور انشاء اللہ ان کی قربانیاں کبھی بیکار نہیں جائیں گی۔‘\n\nانہوں نے برہان وانی، سید علی گیلانی، آسیہ اندرابی، یاسین ملک اور میر واعظ عمر فاروق سمیت آزادی کی جنگ لڑنے والے کشمیر کے ہر لیڈر، افسر، شہری، صحافی اور بچے کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا: ’تاریخ گواہ ہے کہ کشمیری اپنی اور اپنے بچوں کی قربانی دے سکتے ہیں لیکن اپنی آزادی کی قربانی دینے کے لیے کبھی تیار نہیں ہیں۔‘\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nبقول وزیراعظم: ’مقبوضہ وادی بے گناہ کشمیریوں کے خون سے سرخ رنگ مائل ہو چکی ہے لیکن کشمیری ہر روز ’ہم کیا چاہتے ہیں، آزادی!‘ کے نعرے لگاتے ہیں۔ یہ انڈیا کے جھوٹ کی عبرتناک شکست ہے۔‘\nانہوں نے کہا کہ ’کشمیری دنیا کو ہر روز سچائی کا آئینہ دکھا رہے ہیں۔ ہر روز اعلان کر رہے ہیں کہ کشمیر انڈیا کا کبھی حصہ تھا، نہ ہے اور انشاءاللہ کبھی نہیں ہوگا۔‘\n\nوزیراعظم کے مطابق: ’بابائے قوم حضرت قائداعظم محمد علی جناح نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا، یہی پاکستان کی خارجہ پالیسی کی بنیاد ہے۔‘\n\nان کا کہنا تھا کہ ’تنازع جموں و کشمیر کا پائیدار حل کشمیری عوام کی خواہشات اور اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردودوں پر عمل درآمد سے ہی ممکن ہے۔ انڈیا کے پاس اس کے سوا اور کوئی راستہ نہیں۔ کشمیریوں کی آزادی کا پیدائشی حق ملنے تک انشاء اللہ پاکستان ان کی ہمیشہ حمایت کرتا رہے گا۔‘\n\nوزیراعظم نے مزید کہا کہ ’فلسطین اور جموں و کشمیر پر اصولی موقف پر قائم رہتے ہوئے پاکستان تنازعات کے پائیدار حل کے لیے اپنا فعال، متحرک اور عملی کردار ادا کرتا رہے گا۔‘\n\nپاکستان کے زیر انتظام کشمیر\n\nانڈیا\n\nدہشت گردی\n\nیوم یکجہتی کشمیر\n\nوزیر اعظم\n\nشہباز شریف\n\nوزیراعظم نے کہا کہ ’انڈیا اپنی پروکسیز کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردی دوبارہ تیز کر رہا ہے۔‘\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nجمعرات, فروری 5, 2026 - 14:45\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">وزیراعظم شہباز شریف جمعرات پانچ فروری، 2026 کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقعے پر مظفر آباد میں پاکستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب کر رہے ہیں (پی ٹی وی / سکرین گریب) </p>\n\nپاکستان\n\njw id:\n\nfHFHAEjN\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nپاکستانی قیادت کا کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار\n\nکشمیریوں کا حق خود ارادیت: ایک اور پہلو\n\nغزہ، کشمیر میں امن کے لیے دو کشمیری اساتذہ کا لاہور تک پیدل مارچ\n\nانڈین کشمیر میں مساجد کا ڈیٹا اکٹھا کرنا مذہبی آزادی کی خلاف ورزی: پاکستان\n\nSEO Title:\n\nانڈین پراکسیز‘ کا وہی حال ہو گا جو معرکہ حق میں طیاروں کا ہوا: وزیراعظم’\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
"title": "انڈین پراکسیز‘ کا وہی حال ہو گا جو معرکہ حق میں طیاروں کا ہوا: وزیراعظم’"
}