{
  "$type": "site.standard.document",
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreibizrwqfj4aguur3otcvndtfxqnobhdkeh2ydjxs3uflurqokumqi"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 87824
  },
  "path": "/node/184460",
  "publishedAt": "2026-02-04T09:30:15.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "https://t.co/wRW6dyUULz",
    "February 4, 2026",
    "پاکستان",
    "قازقستان",
    "دفاعی شراکت داری",
    "تجارت",
    "معاہدے",
    "مفاہمت",
    "وسطی ایشیا",
    "انڈپینڈنٹ اردو",
    "پاکستان",
    "video",
    "@GovtofPakistan"
  ],
  "textContent": "**پاکستان اور قزاقستان نے بدھ کو سٹریٹجک شراکت داری کے قیام کے لیے مشترکہ اعلامیے کے علاوہ 37 مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔**\n\nقزاقستان کے صدر قاسم جومارت توکایوف پاکستان کے دورے پر ہیں، جہاں انہوں نے بدھ کو وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات اور بعد میں ایوان صدر میں ایک تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں قاسم جومارت توکایوف کو نشان پاکستان کے اعزاز سے نوازا گیا۔\n\nاس سے قبل قزاقستان کے صدر قاسم جومارت توکایوف اور پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کے درمیان مذاکرات ہوئے جس کے بعد مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔\n\nسرکاری میڈیا کے مطابق جن 37 مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کیے گئے ان میں پیٹرولیم، کان کنی و ارضیاتی علوم، بحری امور، کسٹمز، ریلوے، زراعت، مصنوعی ذہانت و ڈیجیٹل ترقی، صحت، تعلیم، سائنس و ٹیکنالوجی، نیوز ایکسچینج و نشریات، اطلاعاتی تبادلہ و پیشہ ورانہ ترقی، موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی تحفظ، معیشت، ثقافت، انسانی تعاون، جرائم کی روک تھام اور کھیلوں کے شعبے شامل ہیں۔\n\nمشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے مشترکہ اعلامیہ پر دستخط کو دونوں برادر ممالک کے تعلقات میں ایک ’تاریخی لمحہ‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’یہ قدم امن، ترقی اور خوشحالی کے مشترکہ اہداف کے حصول کی جانب اہم پیش رفت ہے۔‘\n\nوزیراعظم نے بتایا کہ پاکستان اور قزاقستان کے درمیان دوطرفہ تجارت کا حجم 250 ملین ڈالر ہے، جسے آئندہ دو سالوں میں ایک ارب ڈالر تک بڑھانے کے لیے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا گیا ہے۔\n\n> براہِ راست: پاکستان اور قزاقستان کے درمیان مختلف شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں کی تقریب https://t.co/wRW6dyUULz\n>\n> — Government of Pakistan (@GovtofPakistan) February 4, 2026\n\nانہوں نے کہا کہ دونوں ممالک اپنی بزنس کمیونٹیز کو مشترکہ منصوبوں میں سرمایہ کاری کے لیے آگے آنے کی ترغیب دیں گے۔\n\nشہباز شریف کا کہنا تھا کہ بیلاروس، روس، قزاقستان، ازبکستان، افغانستان اور پاکستان پر مشتمل ٹرانسپورٹ کوریڈور پر بھی اتفاق ہوا ہے تاکہ علاقائی رابطوں کو فروغ دیا جا سکے۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nانہوں نے کہا کہ پاکستان نے قزاقستان کو اپنے ٹرانزٹ انفراسٹرکچر اور بندرگاہی سہولیات تک مکمل رسائی کی پیشکش کی ہے۔\n\nتوانائی کے شعبے میں تعاون کو دونوں ممالک کے لیے یکساں طور پر فائدہ مند قرار دیتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ’پاکستان قزاقستان کو وسطی ایشیا میں ایک اہم سٹریٹجک شراکت دار کے طور پر دیکھتا ہے۔‘\n\nاس موقعے پر قزاقستان کے صدر قاسم جومارت توکایوف نے کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیا اور اس سے آگے ایک قابلِ اعتماد اور اہم شراکت دار ہے۔ انہوں نے پاکستان کو برادر ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کی شاندار تاریخ، متحرک ثقافت اور عالمی سطح پر مضبوط شناخت ہے۔\n\nمشترکہ اعلامیہ کو ’تاریخی‘ قرار دیتے ہوئے صدر توکایوف نے کہا کہ اس سے دوطرفہ اور کثیرالجہتی ایجنڈے کے تمام پہلوؤں میں تعاون کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے اور تعلقات ایک نئی سطح پر پہنچیں گے۔\n\nقازقستان کے صدر جومارت توکایووف کو چار فروری 2026 کو اسلام آباد میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا (وزیراعظم آفس)\n\n\n\n\nانہوں نے پاکستان کی دفاعی صنعت کی تیز رفتار ترقی کو عالمی سطح پر تسلیم شدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ قزاقستان برادر پاکستانی عوام کی کامیابیوں پر فخر کرتا ہے۔ انہوں نے دفاعی صنعت اور سکیورٹی و قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کا اعلان کیا۔\n\nدونوں قائدین نے پاکستان اور قزاقستان کے درمیان براہِ راست فضائی روابط کی بحالی کے امکانات کا جائزہ لیا جبکہ توانائی کے شعبے میں منصوبوں اور تاپی گیس پائپ لائن کے امکانات پر بھی بات چیت ہوئی۔\n\nصدر توکایوف منگل کو دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچے تھے۔ خشکی میں گھرے قزاقستان کی خواہش ہے کہ وہ بحیرۂ عرب میں پاکستان کی جنوبی بندرگاہوں کے ذریعے سمندری تجارتی راستوں تک رسائی حاصل کرے، جبکہ پاکستان خود کو ایک علاقائی ٹرانزٹ حب کے طور پر پیش کر رہا ہے اور وسطی ایشیائی ریاستوں کے ساتھ زمینی و تجارتی رابطوں کو بہتر بنانے پر زور دے رہا ہے۔\n\nبعدازاں وزیراعظم شہباز شریف اور قزاقستان کے صدر جومارت توکایووف نے قزاقستان پاکستان سپورٹس سینٹر دوستیک اور یونیورسٹیوں کے مابین تین سینٹرز کے قیام کی یادگاری تختی کی نقاب کشائی کی۔\n\nپاکستان\n\nقازقستان\n\nدفاعی شراکت داری\n\nتجارت\n\nمعاہدے\n\nمفاہمت\n\nوسطی ایشیا\n\nوزیراعظم شہباز شریف نے مشترکہ اعلامیہ پر دستخط کو دونوں برادر ممالک کے تعلقات میں ایک ’تاریخی لمحہ‘ قرار دیا۔\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nبدھ, فروری 4, 2026 - 20:45\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">چار فروری 2026 کو پاکستانی وزیرِ اعظم شہباز شریف اور قزاقستان کے صدر قاسم توکایوف معاہدے پر دستخط کے بعد (ایوانِ وزیرِ اعظم)</p>\n\nپاکستان\n\njw id:\n\nZBvTVDC2\n\ntype:\n\nvideo\n\nrelated nodes:\n\nقازقستان کے صدر پاکستان کے پہلے سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے\n\nاردو میں ویڈیوز بنانے والے قازقستان کے ٹک ٹاکر\n\nافغانستان: وسطی ایشیا کے بڑے آبی منصوبے کے دوسرے مرحلے کا آغاز\n\nمدینہ مشرق وسطیٰ کا دوسرا صحت مند شہر قرار: ڈبلیو ایچ او\n\nSEO Title:\n\nپاکستان، قزاقستان کا تجارتی حجم ایک ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
  "title": "پاکستان، قزاقستان کا تجارتی حجم ایک ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق"
}