{
  "$type": "site.standard.document",
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreigizk3kzoizhr2up2t4dawtwrqpc4zj2qfwuqvqpbu35mb3bk7o6e"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 169258
  },
  "path": "/node/184466",
  "publishedAt": "2026-02-04T13:54:44.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "sri-weather.jpg",
    "colombo-weather.jpg",
    "پاکستان",
    "سری لنکا",
    "آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ",
    "انڈپینڈنٹ اردو",
    "ٹرینڈنگ",
    "news"
  ],
  "textContent": "**آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ شروع ہونے میں تو تین دن باقی ہیں مگر تنازعات کا آغاز کئی ماہ پہلے سے ہی ہو چکا ہے جہاں بنگلہ دیش ٹورنامنٹ سے باہر ہو گیا ہے اور پاکستان نے انڈیا کے ساتھ کھیلنے سے انکار کر دیا ہے۔**\n\nٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سات فروری سے انڈیا اور سری لنکا میں شروع ہونے جا رہا ہے۔\n\nیہ ٹورنامنٹ اس لیے دو ممالک میں کھیلا جا رہا ہے کیونکہ پاکستان نے پہلے ہی انڈیا میں کھیلنے سے انکار کر دیا تھا۔ اس لیے آئی سی سی نے پاکستان کے تمام میچز سری لنکا میں کروانے کا فیصلہ کیا تھا۔\n\nمگر ٹورنامنٹ کے قریب آتے ہی اتوار کو پاکستان کی حکومت نے اپنی ٹیم کو ٹورنامنٹ حصہ لینے کی اجازت تو دے دی مگر انڈیا سے میچ نہ کھیلنے کی بھی ہدایت کی۔\n\nپاکستان اور انڈیا کے درمیان میچ 15 فروری کو کولمبو میں کھیلا جانا ہے۔\n\nاس اعلان کے سامنے آتے ہی صرف انڈیا اور پاکستان ہی نہیں بلکہ پوری دنیائے کرکٹ میں تبصرے اور تجزیے شروع ہو چکے ہیں جہاں اس فیصلے کے بعد پاکستان پر ممکنہ پابندیوں اور پاکستان کے جواب پر اندازے لگائے جا رہے ہیں۔\n\n## sri-weather.jpg\n\nتاہم اس سب کے بیچ پاکستانی فینز گوگل پر سری لنکا کا موسم بار بار سرچ کر رہے ہیں۔ مگر وہ ایسا کیوں کر رہے ہیں؟\n\nپاکستانی فینز ایسا اس لیے کر رہے ہیں کیونکہ انہوں نے ابھی سے اپنی ٹیم کے ورلڈ کپ کے اگلے سٹیج میں رسائی کے لیے حساب کتاب لگانا شروع کر دیا ہے۔\n\nاگر آئی سی سی اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے درمیان معاملات طے نہیں ہوتے اور پاکستان 15 فروری کو انڈیا سے میچ نہیں کھیلتا تو اسے دو پوائنٹس گنوانا پڑیں گے۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nایسے میں اسے گروپ اے میں نمیبیا، امریکہ اور نیدرلینڈز کے خلاف اپنے میچز جیتنا ہوں گے۔\n\nورلڈ کپ کا سب سے پہلا میچ ہی پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان کھیلا جانا ہے اور پاکستانی اسی لیے کولمبو کا موسم بار بار سرچ کر رہے ہیں کیونکہ سات فروری کو وہاں بارش کی پیشن گوئی کی جا رہی ہے۔\n\nکولمبو میں اگر اس دن بارش ہوتی ہے اور یہ میچ نہیں کھیلا جاتا تو اس کا مطلب یہ ہوا کہ پاکستان کو ایک پوائنٹ ملے گا اور انڈیا والے میچ کے دو پوائنٹس بھی جائیں گے تو اس کے لیے سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنا مشکل ہو سکتا ہے۔\n\nسری لنکا میں کھیلے جانے والے میچز ماضی میں کئی بار بارش کی نذر ہوتے رہے ہیں جیسا کہ گذشتہ سال ہی ہونے والا ویمنز ورلڈ کپ جہاں متعدد میچز بارش کے باعث کھیلے ہی نہ جا سکے۔ اس کی ایک تازہ مثال پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان 4 فروری یعنی آج ہی کھیلے جانے والا وارم اپ میچ ہے جو بارش کے باعث نہ کھیلا جا سکا۔\n\n## colombo-weather.jpg\n\nاس حوالے سے ہم نے جب گوگل ٹرینڈز کا جائزہ لیا تو گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران الگ الگ طرح سے پاکستانیوں نے سری لنکا کا موسم جاننے کی کوشش کی ہے۔\n\nسرچ کیے جانے والے ٹرینڈز میں ویدر ان کولمبو، کولمبو ایس ایس سی ویدر، ایس ایس سی ویدر اور کولمبو سری لنکا ویدر سب سے ٹاپ پر ہیں جن میں گذشتہ رات سے مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔\n\nبارش ہوتی ہے یا نہیں اور پاکستان انڈیا کے خلاف میچ کھیلتا ہے یا نہیں اس کا فیصلہ تو بعد میں ہو ہی جائے گا مگر پاکستانی فینز کو یہ ضرور معلوم ہے کہ ہر ٹورنامنٹ میں ٹیم کی اگلے راؤنڈ میں رسائی کے لیے حساب کتاب ضرور لگانا پڑتا ہے۔\n\nپاکستان\n\nسری لنکا\n\nآئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ\n\nپاکستان کرکٹ ٹیم کے سری لنکا پہنچتے ہی فینز گوگل پر وہاں کا موسم بار بار سرچ کر رہے ہیں۔ مگر وہ ایسا کیوں کر رہے ہیں؟\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nبدھ, فروری 4, 2026 - 18:45\n\nMain image:\n\n> <p>کولمبو میں 21 اکتوبر 2022 کو تیز بارش سے بچنے کے لیے لوگ چھتریوں کا سہارا لے رہے ہیں (فائل فوٹو/ اے ایف پی)</p>\n\nٹرینڈنگ\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی ٹیم کو کیسی پچز پر تیاری کروائی گئی؟\n\nٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، پاکستان کرکٹ ٹیم سری لنکا پہنچ گئی\n\nپاکستان کا انڈیا سے کھیلنے سے انکار، آئی سی سی کا منفی اثرات پر غور کرنے پر زور\n\nٹی 20 ورلڈ کپ کھیلنے کا فیصلہ حکومت کرے گی: محسن نقوی\n\nSEO Title:\n\nپاکستانی گوگل پر سری لنکا کا موسم کیوں سرچ کر رہے ہیں؟\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
  "title": "پاکستانی گوگل پر سری لنکا کا موسم کیوں سرچ کر رہے ہیں؟"
}