{
  "$type": "site.standard.document",
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreifwwjc6xbylvxamvffuicj6b23r3owdodjlidbgzvukg2v3vylggy"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 94162
  },
  "path": "/node/184468",
  "publishedAt": "2026-02-04T14:44:06.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "عمان",
    "امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ",
    "مذاکرات کا ’دعوت نامہ موصول‘ ہو گیا ہے",
    "ایران",
    "امریکہ",
    "عمان",
    "صدر ڈونلڈ ٹرمپ",
    "انڈپینڈنٹ اردو",
    "دنیا",
    "news"
  ],
  "textContent": "**ایران کی سرکاری خبررساں ادارے اسنا نے خبر دی ہے کہ عمان میں ایران امریکہ مذاکرات کے منصوبوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، جس کے تحت مذاکرات گذشتہ ادوار کے قائم کردہ فارمیٹ کے تحت جمعے کو منعقد کیے جائیں گے۔**\n\nتاریخی طور پر ایران امریکہ جوہری مذاکرات مسقط میں عمان کی ثالثی کے ذریعے منعقد ہوتے رہے ہیں۔\n\nاسنا نے کہا ہے کہ ’ان مذاکرات میں گذشتہ دور کی طرح اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی ایرانی وفد کی قیادت کریں گے۔ ان کے ہمراہ مجید تخت روانچی اور کاظم غریب آبادی سمیت سینیئر سفارت کار ہوں گے۔‘\n\nدوسری جانب اسنا کے مطابق امریکی وفد کی قیادت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی سٹیو وٹکوف کریں گے، ’تاہم ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر بھی اس دور میں شرکت کر سکتے ہیں۔‘\n\nاسنا نے لکھا ہے کہ ’اگرچہ بات چیت کے مواد کے حوالے سے میڈیا میں مختلف قیاس آرائیاں سامنے آئی ہیں، لیکن اسلامی جمہوریہ ایران کے حکام نے اس بات پر زور دیا ہے کہ بنیادی موضوع ایران کی ’نیوکلیئر فائل‘ ہو گا۔ ایران کے اہم ترین مطالبات میں سے ایک امریکی پابندیوں کا خاتمہ ہے۔‘\n\nپاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے منگل کو تصدیق کی کہ پاکستان کو ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والے مذاکرات کا ’دعوت نامہ موصول‘ ہو گیا ہے تاہم ان مذاکرات میں پاکستان کی نمائندگی کون کرے گا اس بارے میں تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔\n\nدفتر خارجہ نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ ’مذاکرات کا مقصد ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے میں مدد کرنا ہے۔‘\n\nایرانی صدر مسعود پزشکیان نے منگل کو تصدیق کی کہ انہوں نے وزیر خارجہ عباس عراقچی کو ہدایت کی ہے کہ وہ ’منصفانہ مذاکرات‘ کو آگے بڑھائیں بشرطیکہ ’خطرات اور غیر معقول توقعات سے پاک ماحول‘ ہو۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nانہوں نے ایکس پر ایک سلسلہ وار پوسٹ میں کہا ہے کہ یہ مذاکرات ’ہمارے قومی مفادات کے فریم ورک کے اندر‘ ہوں گے۔\n\nایران نے بارہا کہا ہے کہ مذاکرات صرف اور صرف ایٹمی مسئلے پر مرکوز ہوں گے اور اس نے اس میں میزائل پروگرام یا دفاعی صلاحیت کو شامل کرنے کو رد کیا ہے۔\n\nگذشتہ برس عراقچی اور وٹکوف کے درمیان مذاکرات کے پانچ دور چلے تھے تاہم پھر جب چھٹے دور سے قبل ہی اسرائیل نے ایران پر بڑے پیمانے پر حملہ کر دیا جس سے مذاکرات کھٹائی میں پڑ گئے۔\n\nیہ مذاکرات ایک ایسے ماحول میں ہو رہے ہیں جب ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے اور امریکہ نے ایران کے ارد گرد فوجی قوت مرتکز کرنا شروع کر دی ہے۔\n\nامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کو دھمکی دے چکے ہیں کہ اگر اس نے حکومت مخالف مظاہرین کے خلاف سختی برتی تو وہ اس کا جواب دیں گے۔\n\nان مظاہروں میں ایران نے تین ہزار اموات کو تسلیم کیا ہے، تاہم اسرائیل اور امریکہ پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے مظاہرین کو اکسایا۔\n\nایران\n\nامریکہ\n\nعمان\n\nصدر ڈونلڈ ٹرمپ\n\nایران کے حکام نے کہا ہے کہ مذاکرات کا بنیادی موضوع ایران کی ’نیوکلیئر فائل‘ ہو گا اور اس میں میزائل پروگرام پر بحث نہیں ہو گی۔\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nبدھ, فروری 4, 2026 - 19:45\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">مذاکرات میں ایران کی قیادت وزیرِ خارجہ عباس عراقچی اور امریکہ کی قیادت سٹیو وٹکوف (بائیں) کریں گے (اے ایف پی)</p>\n\nدنیا\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nامریکہ نے ایرانی ڈرون ’مار گرایا‘، کشیدگی کے باوجود رواں ہفتے مذاکرات متوقع\n\nایران امریکہ مذاکرات میں پاکستان کو شرکت کی دعوت: ترجمان دفتر خارجہ\n\nدھمکیوں سے پاک ماحول میں امریکہ سے مذاکرات کو آگے بڑھانے کا کہا ہے: ایرانی صدر\n\nSEO Title:\n\nایران امریکہ مذاکرات جمعے کو عمان میں ہوں گے: ایرانی نیوز ایجنسی\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
  "title": "ایران امریکہ مذاکرات جمعے کو عمان میں ہوں گے: ایرانی نیوز ایجنسی"
}