{
"$type": "site.standard.document",
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreiho2hg6atfcqew6uiyzfjwdtuc2k24x3mfmzqz6hz245msve6kd6y"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 90178
},
"path": "/node/184470",
"publishedAt": "2026-02-04T17:53:35.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"پاکستان فوج",
"فیلڈ مارشل عاصم منیر",
"کوئٹہ",
"انڈپینڈنٹ اردو",
"پاکستان",
"news"
],
"textContent": "**فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بدھ کو کوئٹہ کا دورہ کیا، انہوں نے اس موقعے پر کہا کہ’کسی بھی دہشت گرد اور اس کے سہولت کار کو نہیں بخشا جائے گا۔‘**\n\nانہوں نے مزید کہا کہ ’دہشت گردوں سے قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا، اور یہ کہ کسی بھی جواز کے تحت تشدد اور دہشت گردی کو درست قرار نہیں دیا جا سکتا۔‘\n\nفوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دورہ کوئٹہ میں انہیں موجودہ سکیورٹی صورتحال اور اندرونی سکیورٹی آپریشنز سے متعلق جامع آپریشنل بریفنگ دی گئی۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nبریفنگ میں حالیہ ’دہشت گرد حملوں کا احاطہ کیا گیا جو انڈین حمایت یافتہ، عالمی سطح پر نامزد دہشت گرد تنظیم فتنہ الہندوستان کے عناصر نے منظم کیے تھے، جبکہ سکیورٹی فورسز کے بروقت اور جارحانہ ردِعمل پر بھی روشنی ڈالی گئی، جس کے نتیجے میں امن، استحکام اور بلوچستان کی ترقی کو نقصان پہنچانے کی مذموم کوششیں ناکام بنا دی گئیں۔‘\n\nریاست کی عمل داری کو مزید مضبوط بنانے اور عوام و اہم تنصیبات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔\n\nانہوں نے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اور جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیت، جرأت اور قربانیوں کو سراہا جنہوں نے پاکستان مخالف مذموم عزائم کو ناکام بنانے اور امن و امان برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کیا۔\n\nبعد ازاں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے وزیراعلیٰ بلوچستان کے ہمراہ کمبائنڈ ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ) کوئٹہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پاکستان فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کے زخمی اہلکاروں سے ملاقات کی۔\n\nیکم فروری کو بلوچستان کے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا تھا کہ سکیورٹی فورسز نے پچھلے 40 گھنٹوں میں 145 عسکریت پسندوں کو مارا، جو ’دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی جنگ کے دوران اتنے کم عرصے میں اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔‘\n\n31 جنوری 2026 کو بلوچستان کے 12 مختلف مقامات پر کالعدم علیحدگی پسند تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے ’آپریشن ہیروف 2.0‘ کے تحت ’مربوط حملوں‘ کیے، جنہیں سکیورٹی فورسز کے مطابق ناکام بنا دیا گیا۔\n\nپاکستان فوج\n\nفیلڈ مارشل عاصم منیر\n\nکوئٹہ\n\nفوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دورہ کوئٹہ میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو موجودہ سکیورٹی صورتحال اور اندرونی سکیورٹی آپریشنز سے متعلق جامع آپریشنل بریفنگ دی گئی۔\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nبدھ, فروری 4, 2026 - 22:45\n\nMain image:\n\n> <p>فیلڈ مارشل سید عاصم منیر چار فروری 2026 کو کوئٹہ سی ایم ایچ میں موجود ہیں (آئی ایس پی آر)</p>\n\nپاکستان\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nبلوچستان حملوں کے سرپرستوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے: سلامتی کونسل\n\nبلوچستان: طاقت کے ساتھ سیاسی عمل کی ضرورت\n\nبلوچستان میں عسکریت پسند تیل کی سمگلنگ سے روزانہ 4 ارب روپے کماتے تھے: وزیر دفاع\n\nبلوچستان: 40 گھنٹوں میں 145 عسکریت پسند مارے گئے، صوبے میں دفعہ 144 نافذ\n\nSEO Title:\n\n’کسی بھی دہشت گرد اور سہولت کار کو نہیں بخشا جائے گا‘: فیلڈ مارشل کا دورہ کوئٹہ\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
"title": "’کسی بھی دہشت گرد اور سہولت کار کو نہیں بخشا جائے گا‘: فیلڈ مارشل کا دورہ کوئٹہ"
}